ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں 2050 تک بچوں کی آبادی 12 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،یونیسیف

datetime 18  دسمبر‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)اقوام متحدہ کے عالمی ہنگامی امدادی فنڈ برائے اطفال (یونیسیف)نے کہا ہے کہ 2050 تک پاکستان میں بچوں کی آبادی 12 کروڑ 90 لاکھ جبکہ بھارت اور چین میں بالترتیب 35 کروڑ اور 14 کروڑ 10 تک پہنچ سکتی ہے. یونیسیف کی جاری کردہ 2024 میں دنیا کے بچوں کی حالت بارے رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں بچوں کی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ ہوگی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بدلتی ہوئی دنیا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات نہیں کیے گئے تو بچپنے کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین بنیادی عالمی قوتیں یا بڑے رجحانات 2050 اور اس کے بعد بچوں کی زندگیوں پر کیسے اثرانداز ہوں گے، آبادی میں تبدیلی، آب و ہوا، ماحولیاتی بحران اور بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے بڑے رجحانات مستقبل میں بچوں کو درپیش مشکلات اور مواقع کے لیے کلیدی عوامل مہیا کرتے ہیں. یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ بچے آب و ہوا کے دھچکوں سے لے کر آن لائن خطرات تک بے شمار بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں اور آئندہ سالوں میں ان میں مزید اضافہ ہوگا رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی بحران پہلے ہی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے جس میں 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال رہا ہے، خدشہ ہے کہ 2050 سے 2059 کی دہائی میں آب و ہوا اور ماحولیاتی بحران مزید سنگین صورت اختیار کرچکا ہوگا جس میں سال2000 کے مقابلے میں 8 گناہ زیادہ بچے گرمی کی شدید لہروں، 3 گنا زیادہ بچے شدید سیلابوں اور تقریبا دو گنا زیادہ بچے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ کا سامنا کریں گے.

آب و ہوا کے یہ خطرات بچوں پر کس حد تک اثر انداز ہوں گے اس کا انحصار ان کی عمر، صحت، سماجی و اقتصافی ترتیب اور وسائل تک رسائی پر ہوگا، مثال کے طور پر آب و ہوا کے لیے سازگار پناہ گاہ، کولنگ انفرااسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور صاف پانی تک رسائی رکھنے والے بچے کے لیے ان سہولتوں تک رسائی نہ رکھنے والے بچوں کے مقابلے آب و ہوا کے دھچکوں سے بچنے کا امکان زیادہ ہوگا.رپورٹ میں تمام بچوں کے تحفظ اور انہیں درپیش خطرات کو کم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ ماحولیاتی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے عالمی بینک کے مطابق یہاں پیدا ہونے والے نوجوان بچے اپنی ترقی کی صلاحیت کا صرف 47 فیصد حاصل کرپارہے ہیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے.

دریں اثنا رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) جیسی فرنٹیئر ٹیکنالوجیز بچوں کو وعدے اور اندیشے دونوں مہیا کرتی ہیں، جو پہلے سے ہی مصنوعی ذہانت کی حامل ایپلی کیشنز، کھلونوں، ورچوئل اسسٹنٹس، گیمز اور سیکھنے کے سافٹ ویئر کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں لیکن ڈیجیٹل تقسیم واضح ہے.رپورٹ کے مطابق گزشتہ 100 سالوں کے مقابلوں میں بچوں کی تعلیم تک رسائی میں اضافے کا بھی امکان ہے، توقع ہے کہ 2050 کی دہائی میں عالمی سطح پر تقریبا 96 فیصد بچے کم از کم پرائمری تعلیم حاصل کررہے ہوں گے، 2000 کی دہائی میں یہ شرح 80 فیصد تھی رپورٹ بتاتی ہے کہ اسی طرح، تعلیم اور صحت عامہ پر سرمایہ کاری میں اضافے اور سخت ماحولیاتی تحفظ کے بچوں پر بہتر اثرات مرتب ہوسکتے ہیںـ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…