جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

اگلے 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکم موسمیات کے مطابق منگلہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، لاہور، اوکاڑہ میں دھند چھائی رہے گی، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں بھی اگلے تین روز تک شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں فی الحال معطل ہیں۔

ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے اوقات میں 82 فیصد رہا، شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے اور زائد ہوا میں نمی کے تناسب کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی، دوپہر تک سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…