لاہور( این این آئی)9مئی کو جلائو گھیرائو کے مقدمے میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی۔
استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی۔ پی ٹی آئی رہنما نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ۔یاد رہے کہ 19 جون 2023 کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔