اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما ء خدیجہ شاہ کو امریکی قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق مطابق امریکی سفارتخانے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو امریکی قونصلیٹ سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ خدیجہ شاہ کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت خارجہ کے ذریعے وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی۔