منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کی سربراہی میں ہم خیال گروپ کا اجلاس

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی علیحدہ گروپ نہیں بن رہا، سارے لوگ ایک ہی جگہ اکھٹے ہوں گے، ملک کی معاشی صورتِ حال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی انہیں آگے لے کر چلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد نعمان لنگڑیال اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں ترین گروپ کے فیصل حیات جیوانہ ، اجمل چیمہ بھی شامل ہوئے ۔سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، سب سے مقدم پاکستان ہے، گزشتہ چند روز میں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چودھری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔اب جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں جہانگیرترین کے ساتھ مستقبل میں ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتِ حال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی انہیں آگے لے کر چلیں گے، عوام اعتماد رکھیں آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی گروپ نہیں بنا سب ایک جگہ اکٹھے ہوں گے ، پارٹی میں میرا کردار مرکزی ہوگا، صرف آزاد کشمیر کا نہیں پورے پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں اور قومی سطح پر کردار ادا کرتا رہوں گا۔

اس موقع پر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے چیئرمین کی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آنے والے کا خیرمقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیاست کو چھوڑ رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، 9مئی کے واقعات کے بعد قوم میں ایک شعور آیا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیاست دیکھ لی ہے، پی ٹی آئی کے نظریے کو چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…