جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے ، فیصل واوڈا

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ سیاست کو شہدا ءکی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے، آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے، جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان اور مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی، عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھ رہے تھے بہت سمارٹ پالیٹکس کر رہے ہیں لیکن غلطی کرگئے، دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہاہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…