لاہور ( این این آئی) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) شبر زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث آئی ایم ایف اب ہمارے ساتھ سنجیدہ نہیں،آئی ایم ایف سے ڈیڈ لاک کوختم کرنے واحد حل صرف الیکشن ہے او رکچھ نہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ہمارے سے سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ ہماری چین کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہورہی، جب تک چین کیساتھ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی آئی ایم ایف آگے نہیں بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کھل کر باتیں کی جارہی ہیں کہ ہم جولائی میں ڈیفالٹ کرنے جارہے ہیں، داخلی صورتحال بہت خراب ہوگئی اور معیشت صورتحال برداشت نہیں کرسکتی، ہم سارے معاملات میں معیشت کوبھول گئے جواب ہاتھ سے نکل گئی ہے۔سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جون میں بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حکومت کو جولائی میں الیکشن کااعلان کردینا چاہیے کیونکہ آئی ایم ایف سے ڈیڈ لاک کوختم کرنے واحد حل صرف الیکشن ہے او رکچھ نہیں۔شبرزیدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے درست کہا کہ سیاسی تنائو کے باعث ملک کا نقصان ہورہا ہے، سیاستدان آپس میں بیٹھیں اور مسائل کا حل نکالیں۔