اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

8  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری سے ملاقات کے بعد پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیتی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع خوشاب سے سابق ایم پی اے ملک سانول اعوان، سابقہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 93 ملک مظہر اعوان،سابق امیدوار پی پی 82ملک اظہر اعوان اور ممتاز سیاسی شخصیت جاوید اقبال اعوان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے خوشاب کی اہم سیاسی شخصیات کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سیاسی تربیت گاہ کا درجہ رکھتی ہے،ملک بھر سے پارلیمانی سیاسی رہنما رابطے میں ہیں،جومناسب وقت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کرینگے پنجاب میں آئندہ پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہوگی، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے۔

سیکرٹری جنرل پی پی پی نے کہا کہ خلفشاری انتشاری گروہ کا خاتمہ قریب ہے باشعور شہری بداخلاق بدزبانی اور جعلی جھوٹے بیانئے مسترد کر رہے ہیں،آئندہ انتخابات میں عوام دشمن ٹولے کی گمنامی نوشتہ دیوار ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اندرون ملک آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توانا ور بیرون ملک وطن کے جمہوری تشخص کی موثر اواز ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…