پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے میں آپریشن، 7 ڈاکو ہلاک، متعدد گرفتار

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، اب تک 7 ڈاکوؤں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن میں کلیئر کروائے گئے کچے کے علاقوں میں پولیس گشت کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی ہے اور آنے جانے والوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 28 کو گرفتار کیا گیا ہے ،ان سے اسلحہ بھی آمد ہوا ہے۔دوسری جانب ڈی پی او محمد ناصر سیال نے بتایا کہ راجن پور میں پولیس کے دستوں نے کچہ میانوالی ون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہ میانوالی ون میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او محمد ناصر سیال کے مطابق یہاں اب تک 4 ڈاکو ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے 20 سہولت کار بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…