ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی کا کوئی توشہ خان نہیں ، جتنے تحفے ملے گھر لے جائوں گا ، نجم سیٹھی

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ نہیں، تحائف گھر لے جاوں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تحائف ملنےکےبعد

دلچسپ ردعمل دے دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ نہیں، یہ تحفے تو میں اپنے ساتھ گھر ہی لے جاؤں گا۔کوئٹہ میں تقریب میں کہاکہ تلوار کا تحفہ ساتھ نہیں لے جاسکتا۔ وہ فریم کرکے یہیں لگوا دوں گا۔دوسری جانب قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور شکیل شیخ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمر اکمل نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملنے کی درخواست بھی کی تھی، انہوں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔ قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔ بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…