جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

”غریب کیسے زندہ رہے گا؟ ’‘، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین پھٹ پڑے

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر صارفین پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق حکومت عام طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ سے کرتی ہے تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 29 جنوری کی

صبح یکدم پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مہنگا کر نے کااعلان کر دیا۔سوشل میڈیا سابق ایف بی آر چیئرمین سید شبر زیدی نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے کا اضافہ، مہنگائی بڑھے گی،غریب کیسے زندہ رہے گا؟ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کے سادہ سے سوال پر یہ قوم اتنی بے حس کیوں ہے؟ جب یہ کرنا ہی تھا تو اتنی دیر کیوں؟۔عباسی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ”خوشخبری، اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی اور ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے اضافے کا اعلان کر دیا۔ردا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے مریم نواز کی ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کرکے لکھا گیا کہ پتہ کیجیے 35 روپے اضافے کے فیصلے میں نواز شریف کی مرضی شامل تھی یا وہ اس بار بھی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے؟تھنکر نے لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل 35،35 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، اس کا حل صرف اور صرف ایندھن کا بائیکاٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…