ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو جیل کے پیچھے دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ جب تک پنجاب سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نہیں لگے گا ملک ٹھیک نہیں ہو گا،چار سال کی گندگی چار ماہ میں ختم نہیں کی جاسکتی اس کے لئے ایک سال تو دیں،عمران خان کو جیل کے پیچھے دیکھ رہا ہوں،مریم نواز ایک نئے ولوے کے ساتھ آرہی ہیں،

مریم نواز نواز شریف کا نظریہ آگے چلانے کے لئے آرہی ہیں،جنرل (ر)پاشا نے عمران خان کو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے کھڑا کیا،کیا ان سے کوئی نہیں پوچھے گا ؟،ان سے آنے والی نسل پوچھے گی، مجھے ایک ماہ کے لیے احتساب کا نظام دے دیں میں سب سے پہلے جسٹس (ر) ثاقب نثار اور جنرل (ر)باجوہ کا احتساب کروں گا۔آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ پورے پاکستان کے تاجر نعیم میر کی قیادت میں یہاں موجود ہیں پرویز مشرف کا مارشل لا ء ہو یا غلام اسحاق اسمبلی توڑنے کا اقدام تاجر باہر آ جاتے ہیں ،تاجر اور اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میںریڑھ کی ہڈی ہیں،قرض اتارو ملک سنوارو تحریک میں بھی تاجروں میں بھر پور کردار ادا کیا تھا،نواز شریف کی تحریک ہو یا بیگم کلثوم نواز کی تحریک ہو تاجروں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے 1947 سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، جسٹس منیر کے ایک فیصلے نے ملک توڑا ،بنگلہ دیش کے مسلمانوں نے الگ ہو کر اپنا آپ منوایا ہے ،ان کی عدالتیں اور ادارے ٹھیک کام کر رہے ہیں ، وہاں سیاسی عدم استحکام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف ولی محمد خان کو قومی دھارے میں لے کر آئے تھے ،جب تک پنجاب سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نہیں لگے گا ملک ٹھیک نہیں ہو گا،نواز شریف جب بھی ملک سنبھالنے کے لئے آئے انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ہمارے خلاف سازش کی گئی تھی ،جنرل (ر)پاشا نے عمران خان کو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے کھڑا کیا،کیا جنرل (ر)پاشا سے کوئی نہیں پوچھے گا ،ان سے آنے والی نسل پوچھے گی،جسٹس (ر) ثاقب نثار اینڈ کمپنی سے زبردستی فیصلہ لیا گیا ان سے کوئی نہیں پوچھے گا؟،موجودہ ملکی حالات کے اصل ذمہ دار نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے ججز ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز واپس آ رہی ہیں ان کو نہیں پتا کہ ان کو کیا سرپرائز دینے والے ہیں،انہیں کل روکیں گے کہ جو نواز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ ہوا اعلان کریں کہ اس کے لئے قومی کمیشن بنایا جائے گا،اب پاکستان ایسے نہیں چلے گا ،ہم لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ہم آپ سے پوچھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام دیمک کی صورت میں کام کر رہا ہے ،عمران خان نے اس ملک کو سری لنکا بنایا لیکن دور کی سوچ والوں نے پاکستان کو مزید ڈوبنے سے بچا لیا،

اسحاق ڈار دن رات کام کر رہے ہیں انہوں نے معیشت کو مزید گرنے سے روکا ہوا ہے ،پہلے ملکی معیشت ٹھیک ہو گی تو الیکشن ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ جو پانچ سات کردار ہیں ان کو سزا دی جائے تو ملک ٹھیک ہو جائے گا،اس پاکستان کی مٹی کی قدر کرنی چاہیے ، اس کی قدر نہیں کریں گے تو بے قدرے ہو جائیں گے،عمران خان پیروں کے گھر گئے پیرنی لے کر آ گئے،ریاست اور عمران خان دو مختلف نظریے ہیں، عمران خان ریاست میں رہے گا تو حالات خراب ہوں گے،

کوئی کام عجلت میں نہیں ہونا چاہیے، کام ہو رہا ہے پھر اس کو بھی پکڑ لیں گے ،میں عمران خان کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری بڑی خواہش ہے نعیم میر تاجروں کے لئے ایک سیٹ پنجاب اور ایک قومی اسمبلی میں مانگیں،جب تک یہ لوگ ایوان میں آواز نہیں اٹھائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے ، ان کی پالیسیاں ملک کو چلاتی ہیں،جن کے پاس حل ہے وہ سڑکوں پر ہیں ان کو ایوان میں آنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے کسی نے شوکاز نوٹس نہیں دیا ،میرے جلسے میں لگنے والوں نعروں پر شوکاز ہوا تھا۔

جب میں گرفتار ہوا تھا تب میں نے کہا تھا جنرل (ر) باجوہ کو توسیع مانگنے کے لیے عدالت یا پارلیمان میں جانا پڑے گا اورایسا ہی ہوا،خط آتے جاتے رہتے ہیں، جیب خالی ہو تو بندہ دبنگ ہوتا ہے ،بینظیر کے انکل بھی ان کے ساتھ نہیں چلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب مریم نواز نواز شریف کے نظریہ کو آگے چلانے کے لیے ا رہی ہیں،سب سے افضل ہے ریاست اور ملک کو چلتے رہنا چاہیے،جو کالی بھیڑیں حکومت کو گراتی ہیں اب قومی کمیشن بنے گا اور ان کا احتساب ہو گا،میں نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا میں ان کی بات کر رہا ہوں جنہوں نے غلط فیصلے کئے ،

ہم اس نظام ہے خلاف ہیں جس میں ایسے لوگ آ جاتے ہیں،سیاست دانوں کے کیا خرچے ہیں، کیا سیاستدان بھوکا رہے تو ملک چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ نواز شریف کہہ رہا ہے پورا ملک چلا تو ریاست چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ مجھے ایک ماہ کے لیے احتساب کا نظام دے دیں میں سب سے پہلے جسٹس (ر) ثاقب نثار اور جنرل (ر)باجوہ کا احتساب کروں گا۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے سیاست کو چھوڑ کر ریاست کو بچایا ہے ،مریم نواز واپس آرہی ہیں مریم نواز سے مطالبہ کریں گے کہ اعلان کریں کہ جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ایسے لوگوں کے خلاف ایک کمیشن بننا چاہیے،اب وہ وقت نہیں رہا کہ ایٹم بم ٹینک اور توپ کی جنگ ہوگی ،اب ڈالر کی جنگ ہوگی ،عمران خان نے اس ملک کو سری لنکا بنا دیا،اگر آج ملک میں الیکشن ہوتو ملک نہیں سنورے گا اس لئے پہلے ملکی معیشت کو ٹھیک کیا جائے،چار سال کی گندگی چار ماہ میں ختم نہیں کی جاسکتی اس کے لئے ایک سال تو دیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…