جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں، دو دن بعد آٹے کے حصول کی کوشش میں جاں بحق محنت کش کی بیٹی کی شادی تھی، غربت کا یہ عالم تھا کہ تدفین کے پیسے نہیں تھے

datetime 8  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپورخاص(این این آئی)گزشتہ روز میرپورخاص میں سستا آٹا خریدنے کی کوشش میں بھیڑ تلے دب کر جان گنوانے والے ہرشنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں، وہ گھر جہاں دو دن بعد خوشیوں کے شادیانے بجنے تھے اب ماتم کدہ بن چکا ہے۔پچاس سالہ ہرشنگ میرپورخاص کے پسماندہ علاقے مالہی کالونی کا رہائشی تھا۔ وہ نو بچوں کا واحد کفیل تھا، اس کے دو بیٹے اور سات بیٹیاں تھیں، جن کا پیٹ پالنے کیلئے وہ مزدوری کرتا تھا۔ہرشنگ کا گھر نہایت خستہ حال ہے، جس کے در و دیوار سے غربت ٹپکتی صاف نظر آتی ہے۔غربت کا یہ عالم تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے تدفین کے لئے لواحقین کو پچاس ہزار روپے دیئے۔دو دن بعد جاں بحق مزدور کی بیٹی کی شادی تھی۔ جس کے اخراجات ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…