ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی،تمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کرکے درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے گئے

جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے بھی اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ نے تمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر تے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیگی اراکین اسمبلی نے پارٹی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کردئیے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ دوسری جانب موجودہ صورتحال پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ارکان ملک میں موجود رہیں اور قیادت سے رابطے میں رہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں ںے اپنے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، ارکان کو ہدایت ملی ہے کہ جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…