کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے سیلاب سے ہونے والے نقصانات
کا جائزہ اور متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کی روانگی موسم کی خرابی کے باعث موخر ہو گئی تھی وفاقی وزراء مولانا واسع، محمد ہاشم نوتیزئی، خالد مگسی،مولانا عبدالغفور حیدری،سید فہد حسین،چیئرمین پی ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جیکب آباد ائیر بیس آمد،ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز سریف گزشتہ روز خصوصی جہاز کے ذریعے جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس پہنچے جہاں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری،طارق مگسی،چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر نے انکا استقبال کیااین ڈی ایم اے کے حکام، چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اسکے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے