جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کی66 فیصد آبادی اسلام آباد سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے، فواد چوہدری

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی66 فیصد آبادی اسلام آباد سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا کی66 فیصد آبادی اسلام آباد سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان عرب ممالک کی فوڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے ہم چیزیں بناتے ہیں لیکن ان کی سرٹیفکیشن نہیں کراتے، دنیابھر میں اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بد قسمتی ہے گزشتہ 20 سال سے ہم ہر چیز باہر سے درآمد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے ہی ترقی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنی اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قرضے لیکر بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائیں، بہت جلد ہم اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں گے۔ سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ 1947 سے2008 تک 6 ٹریلین کا قرضہ تھا ،2008 سے 2018 تک 23 ہزار ارب کے قرض لیئے گئے ،یہ پیسہ دبئی لندن چلا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 12 ارب ڈالر کا قرض اس سال واپس کررہے ہیں ،حکومت کے پاس سبسڈی دینے کیلئے کیا رہ جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مہنگائی کی بنیادی وجہ قرضے ہیں ،کنسٹرکشن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری بلندی کی جانب گامزن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…