شہبازشریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا ،عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے ،ن لیگ کا ردعمل

7  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا ،عمران صاحب نے بلیک لسٹ میں سیاسی مخالفین کے نام شامل کرائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام کی بناء پر

شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیاگیا ،حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا ۔ انہوںنے کہاکہ بلیک لسٹ میں شہبازشریف کا نام عمران صاحب کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا ،بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے ،اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس عمران صاحب کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ،اپویشن کو جیلوں میں اور بلیک لسٹ میں ڈالنے مقصود ہے جس کی بڑی وجہ عمران خان کی بوسیدہ اور ناکام سیاست کے مفاد وابستہ ہیں،عمران صاحب عوام کو ریلیف ، روزگار ، آٹا اور چینی دینے پر تیار نہیں صرف اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا مقصد ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی بوسیدہ، بدبودار اور ناکام سیاست اپویشن کو جیل میں قید ور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں ،اربوں روپے کے آٹا ، چینی چوروں ، بی آر ٹی پشاور ، مالم جبہ ڈکیتی،فارن فنڈنگ کی کھربوں کی منی لانڈرنگ کے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے، اربوں روپے کے 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل مذاق ہے، 122 ارب کی ایل این جی اور500 ارب کی دوائی چوری کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑنا قانون کے ساتھ اصل اور سنگین مذاق ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…