منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

datetime 3  مئی‬‮  2021 |

پشاور ٗسکھر ٗاسلام آباد(این این آئی)خیبر پختونخوا میں اراکین اسمبلی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، بی اے پی کے اراکین اسمبلی بلاول آفریدی اور شفیق شیر نے افطار پارٹی میں شرکت کی۔افطار پارٹی میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا، نہ ماسک پہنا اور نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا۔پارلیمانی لیڈر بی اے پی خیبرپختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی نے کہاکہ افطار پارٹی

میں کورونا ایس او پیز کے تحت شرکت کی۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔خورشید شاہ بھتیجے کے انتقال کے باعث تین روزسے پے رول پر رہا ہیں اور دو روز قبل انہوں نے کورونا سے انتقال کرنے والے اپنے بھتیجے عدیل شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خورشید شاہ میں کورونا کی علامات سامنے آنے پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دریں اثنا ملک میں ایک روز کے دوران مزید79 افراد چل بسے جس کے بعد وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کوویڈ 19 کی تشخیص کیلئے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ روز ملک میں 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے اس کے علاوہ سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، بلوچستان 22 ہزار 620، اسلام آباد میں 76 ہزار 209، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں

کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی ہے۔ایک روز میں کورونا وائرس نے ملک میں مزید 79 افراد کی جان لے لی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا نے مجموعی طور پر 8 ہزار 572 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھادیئے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور

آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہے، جن میں سے 5 ہزار 377 کی حالت تشویشناک ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…