منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بیک ڈور رابطے یا کچھ اور، حکومت پی ڈی ایم کو بڑے عہدے دینے پر رضا مند

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت سینیٹ کی 10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو دینے پر رضامند ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک روز قبل مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹرز کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ نے صادق سنجرانی کو بتایا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نہیں مانتی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کرنا چاہتی ہے جو ان کا حصہ ہے، پی ڈی ایم اس مقصد کے لیے یوسف رضا گیلانی کے پاس نہیں جائے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ اعزاز ہمیں چیئرمین سینیٹ سے ملے۔سینیٹ کے چیئرمین نے اس پر اتفاق کیا کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اس کو باضابطہ بنانے کے لیے آئندہ ہفتے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔سینیٹ میں نشستوں کے حساب سے پی ڈی ایم کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن)کو 6 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گیجبکہ 4 جے یو آئی (ف)سمیت اتحاد میں دیگر چھوٹی جماعتوں کو جائیں گی۔پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی 12کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے جبکہ باقی کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کرے گی۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایم این ایز اور سینیٹرز کی تمام اہم مشترکہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے جو اگلے دو اجلاسوں کے لیے ججوں کا تقرر کرتی ہے۔ کمیٹی جلد ہی لاہور ہائیکورٹ کے 13 ججوں کی تقرری کی تصدیق کے لیے میٹنگ کرے گی۔ کمیٹی کے تمام ممبران باری باری اس کی سربراہی کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…