جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کے حلقے این اے 249پر پولنگ موخر کرنے کی درخواستیں، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقے این اے 249پر پولنگ موخر کرنے کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے امیدواروں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں ۔این اے 249 پر ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت ،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے،

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کا ضمنی انتخاب مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر نے کہا کہ این اے 249 کا ضمنی انتخاب 29اپریل کو منعقد کیا جائے گا ، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آئندہ دو روز میں بیلٹ پیپرز الیکشن کمیشن کو فراہم کردیئے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان کو بھی حتمی شکل دیدی ہے۔سید ندیم حیدرنے کہاکہ ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، بیلٹ پیپر پر تحریک کا انتخابی نشان بھی موجود ہے، حلقے میں انتخابی مہم 27 اپریل کی رات 12 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی،دوسری جانب ضابطہ اخلاق سے متعلق امیدواروں کو ایک بار پھر ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کا وقت27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگا، پولنگ سے اڑتالیس گھنٹے پہلے جماعتیں انتخابی سرگرمیاں بند کرنے کی پابند ہیں، ان اصولوں کی خلاف ورزی

کی گئی تو وہ سزا کے مرتکب ہونگے، خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال قید اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوارں کو واضح ہدایت کی کہ اصولوں کی پاسداری کریں تاکہ انتیس اپریل کو ضمنی انتخاب پرامن ہو۔واضح رہے

کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی۔متحدہ پاکستان نے بھی این اے 249 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی، متحدہ پاکستان کا موقف تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 12فیصد تک ہے جبکہ حلقے میں این سی او سی کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی سامنےآرہی ہے، ایسی صورت حال میں این اے 249 پر ضمنی الیکشن کرونا صورتحال کی بہتر تک ملتوی کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…