جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان دنیا بھر میں ڈیم بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے وائس چیئرمین ملک عابد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں ڈیم بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں تاریخ میں پہلی مرتبہ تیزی سے ڈیم بنائے جا رہے ہیں ۔ اس وقت 60 بڑے، درمیانے اور چھوٹے ڈیموںکیلئے وفاقی حکومت وزیر اعظم

عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی میں فنڈنگ کر رہی ہے ۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔دریائے سندھ کے پار بھاری مشینری اور تعمیراتی سامان کی نقل و حمل کو تیز کرنے کے لئے کیبل وے برج 2 کو آپریشنل کر دیا گیا جو205 میٹر لمبا ہے اور چھ فٹ کیریج وے پر مشتمل ہے ۔ یہ کیبل وے پل 80 ٹن وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات راول پارک اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی راہنمائوں اور معززین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ملک عابد حسین نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم پاکستان کیلئے وہ کچھ کر رہے ہیں جو بہت پہلے ہو جانا چائییے تھا مگر ہمارے استحصالی اور لوٹ مار کلچر کو فروغ دینے والے نظام نے ملک وملت کے اصل مرض کی تشخیص کئے بناء درد کش ادویات دے کر مرض بڑھانے کے سوا کچھ نہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک میں ساٹھ سے زائد ڈیموں کی تعمیر پر عملی کام ہو رہا ہے جو ہماری آنے والی نسلوں کی اشد ضرورت ہے ۔ دیامر بھاشا ڈیم دہائیوں بعد بعد بن رہا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین میگا پروجیکٹ ہے۔ 8.1 MAF سٹوریج کیپسٹی کا حامل یہ ڈیم 1.23 ملین ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ اس منصوبے سے نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 ارب یونٹ سے زیادہ بجلی کی فراہمی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…