بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ملک کو کرکٹ فیلڈنگ گرائونڈ کی طرز پر چلانے کی کوششیں ہو رہی ہے، ٹیم ناقص ہو اور کیپٹن کو سمجھ نہ لگے تو پلیسمنٹ بدلنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلیوں کی انوکھی گورننس متعارف کرائی ہے۔ دنیا میں ایسے طریقہ کار کی مثال نہیں ملتی۔ ملک کو کرکٹ فیلڈنگ گرائونڈ کی طرز پر چلانے کی کوششیں ہو رہی ہے۔ ٹیم ناقص ہو اور کیپٹن کو سمجھ نہ لگے تو پلیسمنٹ بدلنے سے کوئی فائدہ نہیں

ہو گا۔ پرانے چہروں سے نظام میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔ عوام سارے آزمودہ کھلاڑیوں کو لمبی ریسٹ پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔عرصہ دراز سے اقتدار کے ایوانوں میں موجود لوگ ہی مسائل کی اصل وجہ ہیں۔ گورننس کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہو گئی۔ ن لیگ، پی پی اور مشرف کی ٹیم کے افرادپی ٹی آئی میں شامل ہوکر ملک کو مدینہ کی ریاست میں تبدیل کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ تین برسوں میں تو اس جانب ایک قدم نہیں اٹھایا گیا باقی عرصہ میں کیا ہو گا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ عدالتوں میں قرآن کا نظام لانا ہوگا۔ عوام کے مسائل موجودہ گھسے پٹے نظام اور اس کو چلانے والے لوگوں سے حل نہیں ہوں گے۔حقیقی تبدیلی لانا ہو گی۔ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا سکتی ہے۔ اسلام میں سیاست اور مذہب کی کوئی تفریق نہیں۔ اللہ کے دیے گئے نظام میں ریاست کو چلانے کے لیے تمام امور پر رہنمائی کی گئی ہے۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں اسلام میں اجتہاد کے دروازے کھلے ہیں۔ اسلامی نظام میں تمام جدید چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت ہے۔ جماعت اسلامی لوگوں کو اللہ کی طرف بلا رہی ہے۔ عوام کی دکھوں تکلیفوں کا مداوا رحمت العالمین کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ آئیے مل کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے

کوششیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں خطبہ جمعہ اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے لے کر اب تک سٹیس کو برقرار رکھا۔ حکومت کسی بھی فیلڈ میں بہتری نہ لا سکی بلکہ حالات مزید خراب ہوئے۔ وزیراعظم

نے ایک دفعہ پھر کابینہ میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔ ان کی گورننس کا یہ طریقہ کار سمجھ سے بالاتر ہے ۔ وزیراعظم کے تبدیلی کے نعرے سے مراد شاید اسی قسم کی تبدیلیاں تھیں۔ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے نئی شرائط سے 90فیصد عوام کی زندگی میں اور مشکلات آئیں گی۔ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف

نہ دیا، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ’’گو آئی ایم ایف گو‘‘ تحریک چلائیں گے۔ عالمی مالیاتی اداروں کی اسی طرح تابعداری جاری رہی تو ملک کی خودمختاری دائو پر لگ سکتی ہے۔ معیشت میں بہتری کے لیے سودی نظام سے جان چھڑانا ہو گی اور چند خاندانوں کے ملکی وسائل پر قبضہ کو ختم کرنا ہو گا۔ سراج الحق

نے کہا کہ روزہ نفس کی پاکیزگی کا بہترین ذریعہ ہے۔ روزہ جسمانی اور روحانی مسائل کا حل ہے۔ روزے کی حالت میں انسان رب کے بہت قریب ہو جاتا ہے۔ دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی انسانیت کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔ لوگ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں قرآن و سنت کی تعلیمات اپنائیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان

اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔ یہاں اسلامی نظام کو نافذ نہ کرنے کا مطلب بزرگوں کی قربانیوں سے غداری ہو گی۔ سیکولرازم کے پیروکاروں نے ہمیشہ دینی تحریکوں کی مخالفت کی اور سازشوں کے ذریعے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ جماعت اسلامی ان سازشوں کے قلع قمع کے لیے ہمیشہ میدان میں موجود رہی۔ ہم آیندہ بھی اس طرح کے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…