پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزارت منصوبہ بندی میں تعیناتیوں کیلئے میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ایک ایک آسامی کے لیے لاکھوں روپے وصول

datetime 10  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق وزارت منصوبہ بندی میں اسسٹنٹ ، سٹینو ٹائپسٹ ، اپر ڈویژن کلرک اور لوئر ڈویژن کلرک کی درجنوں آسامیوں پر تعیناتیوں کے لیے میرٹ

کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے امیدواروں سےلاکھوں روپے فی آسامی طلب کیے گئے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے علم میں آنے پرفوری نوٹس لیتے ہوئے تعیناتیوں کو روک کر انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ،وزارت منصوبہ بندی کے معتبر ذرائع کے مطابق دسمبر میں وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات میں گریڈ15کے اسسٹنٹ کے عہدے کےلیے11آسامیوں ، سٹینوٹائپسٹ کی 31آسامیوں ، یو ڈی سی کی 3اور ایل ڈی سی کی 9آسامیوں پر بھرتی کےلیے دسمبر میں اشتہار دیا گیا تھا جس کے 14مارچ کو ٹیسٹ ہوئے ، ٹیسٹ کے بعد میرٹ کو مدنظر رکھے بغیر ان امیدواروں کی فہرست مرتب کی گئی جو افسران کے قریبی رشتہ دار ہیں یا پھر مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت طلب کی گئی۔واضح رہےکہ اس سے پہلے بھی ایسی شکایات سامنے آ چکی ہیں کہ سرکاری نوکریوں کےلیے رشوت وصول کی جاتی ہے حالیہ کیس تحریک انصاف کی حکومت کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…