پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کواب اسی صورت میں بچایا جاسکتا ہے اگر۔۔۔ پیپلز پارٹی کی اپوزیشن اتحادکو بچانے کیلئے تجاویز سامنے آگئیں ن لیگ نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ڈی ایم کی قیادت کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے متنازعہ معاملات سربراہی اجلاس میں زیر بحث نہ لائے جائیں تو حکومت کے خاتمے کے لئے آئینی طریق کار کے تحت آج بھی فائنل

رائونڈ کھیلا جا سکتا ہے۔روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی شائع خبر کے مطابق پیپلز پارٹی مختلف جماعتوں میں پایا جانے والا تنائوکم کرنے کیلئے متنازعہ امور پر بحث کرنے سے گریزاں ہے۔پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اگر سید یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کو زیر بحث لایا گیا تو اس سے معاملات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے کیو نکہ ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی پنجاب کے سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت کے ساتھ مبینہ ایڈجسٹمنٹ کا سوال اٹھا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو حکومت کے خلاف فائنل رائونڈ کھیلنے کے لئے ایک مرتبہ پھر مرحلہ وار تحاریک عدم اعتماد کی تجاویز دے سکتی ہے۔پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی اتحاد کو بچانے اور فعال بنانے کے لئے کم سے کم نکات پر متفق رہنے کے لئے سرگرم ہیں ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کردار سے مایوس ہو کر عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک

چلانے اور لانگ مارچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کے لئے باہمی مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے خیر آباد کہہ کر حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…