ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سٹیٹ بنک گورنر نے اس سے پہلے مصر کے نظام کو آئی ایم ایف کا غلام بنا کر چھوڑا،اقتصادی شہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دینا پاکستان کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے،گو آئی ایم ایف تحریک چلانے کا اعلان

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی مذمت کرتے ہیں،گورنر سٹیٹ بنک کو عہدے سے ہٹایا جائے،یہ پاکستان کا گلا گھونٹنے اور مالی خود مختاری پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، جماعت اسلامی گو آئی ایم ایف تحریک چلائے گی اور قومی مجلس مشاورت

منعقد کر ے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر متفقہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا، وزیراعظم نے کہاکہ وہ ٹیپو سلطان بنیں گے لیکن عملی طور پر وہ گیارہ سو دنوں میں بہادر شاہ ظفر کے راستے پر چل رہے ہیں،حکومت کی جانب سے چین کو شراب کی فیکٹری لگانے کے اجازت نامے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت غیر اسلامی، غیر آئینی و غیر قانونی اقدام واپس لے۔ ایک اسلامی ملک میں شراب پینے اور بنانے جیسے غیر اسلامی فعل کی کوئی گنجائش نہیں،مسلمان اللہ کی غلامی کے علاوہ کسی کی بھی غلامی نہیں کر سکتا،حکومت اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ احکامات پر عمل پیرا ہوتی تو در در سے قرضے مانگنے کی رسوائی سے چھٹکارا مل چکا ہوتا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے علماء اکیڈمی میں خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہے۔ اب عملی طور پر سٹیٹ بنک کا گورنر یہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی طرف سے مالی وائسرائے ہوگا۔ تمام مالی ادارے اس وائسرائے کے تابع ہوں گے۔ سٹیٹ بنک کا گورنر ہماری پارلیمنٹ و عدالت کو جوابدہ نہیں ہوگا،اس پر ہمارے ملک کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا اور آڈیٹر جنرل پاکستان بھی اس کا آڈٹ نہیں کرسکے گا۔ ہمارے ریاستی نظام کے قوانین سے بھی گورنر

سٹیٹ بنک کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ایسے قانون کو ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف قومی سطح پر تحریک برپاکریں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سٹیٹ بنک گورنر نے اس سے پہلے مصر کے نظام کو آئی ایم ایف کا غلام بنا کر چھوڑا ہے اب وہاں سے ہمارے ملک کے اوپر مسلط کیا گیاہے۔ یہ ہماری گردن مروڑے اور خون

نچوڑے گا۔سراج الحق نے کہاکہ حکومتی آرڈی نینس سے اب عام آدمی کو بنکوں سے قرضے لینے کی سہولت میں کمی واقع ہوگی۔ بنکوں کے شیئر ہولڈرز آزادی کے ساتھ زر مبادلہ باہر منتقل کر سکیں گے۔ ہماری تمام معاشی پالیسیاں اب آئی ایم ایف خود طے کرے گا۔ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں، حتیٰ کہ مسلح افواج کی

تنخواہیں اور دفاعی انتظامات کے لیے رقوم دینے کا فیصلہ بھی سٹیٹ بنک ہی کرے گا۔ صرف نام سٹیٹ بنک ہوگا، باقی فیصلے آئی ایم ایف کرے گا۔۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا دباؤ میں آکر سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر نا ایسٹ انڈیا کمپنی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے مترادف ہے۔ ہماری اقتصادی شہ رگ آئی ایم ایف

کے کنٹرول میں دے دی ہے جو کہ جوہری پاکستان کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔سراج الحق نے کہاکہ معاشی خود مختاری کے بغیر سیاسی خود مختاری بھی قائم نہیں رکھی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ماہرین کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے قوم کو حالات سے آگاہ کیا ہے۔ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی آزادی، خود مختاری، قومی

سلامتی کی حفاظت کے لیے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے ایجنٹوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی پر قابو نہ پانے پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کو فارغ کیا گیا ہے۔ یہ جرم صرف ایک وزیر خزانہ کانہیں پورا ٹبر اور کابینہ بھی اس میں شامل ہے۔ مہنگائی نے پاکستانیوں کے چہروں سے خوشیاں غائب کردی ہیں۔سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے گیارہ سو دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کے حوالے کیا اور عملی طور پر بھارت کی

بالادستی قبول کی۔انڈیا نے مقبوضہ کشمیر ریاست کے سٹیٹس کو ختم کرکے اسے بھارت کا حصہ بنایا جبکہ ہماری حکومت نے اعلان کیا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت دوبارہ بحال نہیں ہوتی، انڈیا سے بات چیت نہیں کریں گے لیکن حکومت نے بات چیت کاآغاز بھی کیا اور بالآخر وہ دن بھی دیکھا کہ مودی جب قیام بنگلہ دیش کا جشن منانے کے لیے بنگلہ دیش آئے تو ہمارے وزیراعظم نے مبارکباد بھی دی اور اس جشن کا حصہ بنے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…