اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا تیزی کیساتھ پھیلنے کا شدید خطرہ سرکاری محکموں نے50 فیصد سٹاف کیساتھ کام سر انجام دینے کے نوٹیفکیشن کو ہوا میں اڑا دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کوئٹہ( این این آئی،آن لائن)سول سیکرٹریٹ میں قائم مختلف سرکاری محکموں نے پچاس فیصد سٹاف کے ساتھ کام سر انجام دینے کے نوٹیفکیشن کو ہوا میں اڑا دیا ،کورونا وباء میں شدت آنے کے باعث ملازمین تشویش میں مبتلا ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد سرکاری محکموں میں پچاس فیصد سٹاف کے

ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم صوبائی محکموں کے ہیڈ کوارٹر سول سیکرٹریٹ میں اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں ہو رہا اور مختلف محکموں میں پچاس فیصد کی بجائے سو فیصد سٹاف کو طلب کیا جارہا ہے ۔محکمہ خزانہ ،زراعت ،خوراک اور اس کے فیلڈ دفاتر ،محکمہ صحت ،تعلیم ،داخلہ ،لوکل گورنمنٹ اور لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز سمیت دیگر محکموں میں تاحال پچاس فیصد عملے کے ساتھ فرائض سر انجام دینے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی شدید لہر پائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ایس اوپیز کے تحت اقدامات بھی نظر نہیں آرہے۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے ایک بار پھر تیزی سے پھیلا ئو کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر لوگوں کے ہجوم،

جلسہ، جلوس، ریلیوں، پانچ اور پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ہم اس خطرناک مرض کے پھیلائوکو روک سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 19525 ہے، اب تک وائرس سے 19046مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 206 ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…