کسی کی خواہش پر پی ڈی ایم میں شامل کسی بھی جماعت کو نہیں نکالا جا سکتا،پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دیدی

27  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دیدی ،کسی کی خواہش پر پی ڈی ایم میں شامل کسی بھی جماعت کو نہیں نکالا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ہفتہ کے روزجاری کردہ بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں انفرادی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں دس جماعتیں بیٹھ کر جو فیصلہ کریں گی تمام جماعتیں اسی کی پابند ہیں، نیر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی زیر اہتمام اے پی سی میں رکھی گئی تھی پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو

قائم رکھنے میں کردار ادا کرے گی پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا موقف ن لیگ کا ہوگا، لیکن پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابند ہے، انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، ن لیگ کو تحفظات ہیں تو پی ڈی ایم میں مل بیٹھ کر بات چیت ہو سکتی ہے مسائل و معاملات درپیش آتے ہیں اور ان کا حل بھی موجود رہتا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں دس جماعتیں شامل ہیں کوئی بھی انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا تمام معاملات کو زیر غور لانے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…