تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان،کنفرم جنتی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سوشل میڈیا پر پھر ٹاپ ٹرینڈ،دلچسپ میمز اورحیرت انگیز تبصرے

24  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ملک کے بعض اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود کے حوالے سے مختلف

اور دلچسپ میمز شیئر کیے جانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،میمز میں جہاں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے طالب علم تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے بعد خوشی سے نہال ہورہے ہیں وہیں سندھ اور بلوچستان کے طالب علموں کو شفقت محمود سے ناراضگی کا اظہارکرتے دکھایا گیا ہے۔ایک صارف نے اداکارہ حرا مانی کی ڈرامے میں روتی ہوئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے ان دیگر اضلاع کے طالبعلم جو اسکول بند ہونے کا انتظار کررہے تھے، خاص کر سندھ کے طالبعلم۔ایک صارف نے بالی وڈ فلم پھر ہیرا پھیری کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے کراچی سمیت دیگر اضلاع کو چھٹیاں نہ ملنے کے سبب محسوس کی جانے والی افسردگی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے آصف زرداری کی وائرل میم پر شفقت محمود کا چہرہ پیسٹ کرتے ہوئے کیپشن دیا ایسی میٹنگ رکھتے ہی نہیں جس میں طلبہ کو چھٹیاں نہ دیں۔ایک صارف نے تو شفقت محمو د کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ تک کہہ ڈالا کہ کنفرم جنتی ہے یہ۔سمیر نامی صارف کے مطابق ہر چیز عارضی ہے لیکن شفقت کی شفقت مستقل ہے۔نوشاد بلوچ نامی صارف نے دو قدم آگے بڑھ کر کمنٹ کیا اور ایک ٹیمپلیٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ تعلیمی ادارے ختم کرنے کا فیصلہ۔نوشاد نے کہا کہ طلبہ اس وقت اسی طرح کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…