جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں،چند خاندان دولت کے ہمالیہ پر قابض ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں، مگر چند خاندان دولت کے ہمالیہ پر قابض ہیں۔حرص کے بندے، ڈالروں کے پجاری انسانیت کو بھول چکے ہیں۔ غریب قوم کی کمائی اور حق کو ہڑپ کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔ سیاسی سومنات گر رہے ہیں، حکومت بہت کم عرصے میں

ایکسپوز ہوگئی۔ طاقتور اشرافیہ دھونس، دھاندلی، زور اور زر کی بنیاد پر ملک پر مزید قابض نہیں رہ سکتا۔ نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں میں پڑھے لکھے مڈل کلاس یا غریب نوجوان کی کوئی جگہ نہیں۔ نوجوان ظالم جاگیردار اور سرمایہ کار کو للکارنے اور ملک کی ترقی کے لیے جماعت اسلامی کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔ دین کا علم لے کر اٹھیں اور دنیا کی قیادت کریں۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کی غلامی پر کسی اور کو ترجیح نہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکزی یوتھ بورڈ کی صدارت اور بعدازاں جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم، سیکرٹری یوتھ بورڈ زبیر گوندل، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری ، امیر لاہور ذکراللہ مجاہد اور دیگر ممبران نے یوتھ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل اور ملک بھرکے نوجوانوں کو منظم کرنے سمیت دیگر امور زیربحث آئے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ناانصافی، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے عوام شدید تکلیف میں ہے۔ مزدور، کسان، سرکاری ملازم سمیت مڈل کلاس، سفید پوش اور غریب طبقہ انتہائی کسمپرسی کے حالات میں زندگی گزاررہا ہے۔ مہنگائی،

بے روزگاری، غربت، صحت و تعلیم اور دیگربنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی سالہاسال سے ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔ کرپشن کا کلچر اداروں میں سرایت کر چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سودی اور استحصالی نظام میں طاقتور کی دولت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، مگر غریب کے پاس اپنے بچوں کو ایک وقت کا کھانا دینے اور بوڑھے والدین کے علاج

کے لیے کوئی وسیلہ نہیں ہوتا۔ بنک ایک ارب روپے قرض اسی کو دیتا ہے جس کے پاس ایک ارب کی پراپرٹی ہو۔ قرضہ لینے والے خسارہ دکھا کر پہلا قرض معاف کروا لیتا ہے اور بنک اسے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کے نام پر مزید ایک ارب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر دولت کا چند ہاتھوں میں ارتکاز

اور اقتدار پر ان لوگوں کا قبضہ جن کے آباؤ اجداد آزادی سے قبل ایسٹ انڈیا کمپنی کے غلام تھے، مسائل کی اصل وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو غریب کا درد محسوس کرے، اس کی بیٹی کو اپنی بیٹی سمجھے اور اس کے بچے کو اپنا بچہ۔امیرجماعت نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی ماضی کا تسلسل ثابت ہوئی

اور اس کی نااہلی بہت تھوڑے عرصے میں ہی کھل کر سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ مایوس نوجوان طبقے کو کیا۔ انہوں نے کہا تینوں بڑی پارٹیوں میں ہاری اور مزدور کے بیٹے کے لیے کوئی جگہ نہیں بلکہ یہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور ان کے شہزادے، شہزادیوں کے کلبز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا باہمت نوجوان ملک کی تقدیر سنوارنے کے لیے آگے بڑھے اور جماعت اسلامی کی صفوں میں شامل ہوکر پاکستان اور امت مسلمہ

کی قیادت کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ نبی رحمتؐ کے ابتدائی جان نثاروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ انہی نوجوانوں کی محنت اور ایثار کی بدولت اسلام نے قیصروکسریٰ کے محلات ٹوٹے اور دنیا کے ایک بڑے حصہ پراسلام کی حکمرانی قائم ہوئی۔ انہوں نے کہا اسلام کے عہد زریں میں بیت المال میں سرمایہ کی فراوانی ہوتی تھی۔ لاکھوں ایکڑ مربعہ میل پر پھیلی ریاست میں زکوٰۃ دینے والے تو لاتعداد تھے مگر لینے والا ڈھونڈنے سے نہیں ملتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان حضورؐ کے جاں نثاروںکو رول ماڈل بنائیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…