پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ریلویز ، سٹیل ملز اور دیگر اداروں کو پہلے سازش کے تحت برباد کیا گیا اب ان کی نجکاری کے لیے راہیں ہموار ہو رہی ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں ظلم کی حکومت ہے ، عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ، مزدوروں کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دینا ناممکن ہوگیا ، ریلویز ، سٹیل ملز اور دیگر اداروں کو پہلے سازش کے تحت برباد کیا گیا اب ان کی

نج کاری کے لیے راہیں ہموار ہو رہی ہیں، ملک کے اداروں کو اونے پونے داموں بیچنے ، ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جماعت اسلامی مزدور وں میں اتحاد پیدا کرکے سرمایہ دارانہ اور ظلم کے نظام کے خلاف اور اسلامی نظام کے حق میں جدوجہد کر رہی ہے ، جماعت اسلامی دنیا اور آخرت میں انسانوں کی فلاح چاہتی ہے ، قوم سے اپیل ہے کہ ظلم اور ظالم کے خلاف آواز کو مزید توانابنانے کے لیے ہماری ہمسفر بنے ، منزل ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں مزدوروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سراج الحق نے کہاکہ ریلویز ، جو ملک کا عظیم اثاثہ تھی ، تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔ پاکستان آزاد ہوا تو ریلویز کے پاس 500سے زائد لوکوموٹیویزتھے مگر اب ان کی تعداد 200 سے بھی کم ہے ۔ ریلویز میں سازش کے تحت مزدوروں کو کم کیا گیا اور بیوروکریسی اور افسران کو بڑھایا گیا۔ ریلوے ٹریکس اور ریلوے اسٹیشنز کی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔ فریٹ سیکٹر کا بیڑہ غرق ہوچکاہے ۔ ان تمام حالات کے ذمہ دار سابقہ اور موجودہ حکمران ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک کی بڑی نام نہاد جماعتوں نے کبھی مزدوروں اور

کسانوں کی بات نہیں کی ۔ دونوں طبقات کو تباہ کرنے اور ان کو اپنا غلام بنائے رکھنے کے مشن پر سرمایہ دار انہ اور جاگیردارانہ نظام کے پیروکار متفق ہیں جو انہی بڑی جماعتوں کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے مزدوروں کے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے لیے کبھی کوئی قابل ستائش قدم نہیں اٹھایا ۔ مزدور کوئلہ کی کانوں میں

زندہ دفن ہو رہے ہیں ، فیکٹری ورکرز اور گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے کوئی قانون نہیں ۔ مزدورکے اوقا ت کار اور ماہانہ تنخواہ کو فکس نہیں کیا جارہا ۔ضرورت اس امر کی تھی کہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے والے کم تنخواہ دار طبقہ کی فیمیلیز کو تعلیم و صحت کی مکمل سیکورٹی دی جاتی ۔ سٹیٹ ان کے لیے چھت

کا بندوبست کرتی مگر گزشتہ 73 برسوں میں ایسا نہ ہوسکا ۔ سراج الحق نے کہاکہ عوام کی غربت اور پسماندگی کی وجہ ملک میں عادلانہ نظام کی عدم موجودگی ہے ۔ دہائیوں سے اقتدار پر قابض اشرافیہ نے ایک طرف عوام کو بنیادی سہولت سے محروم رکھا، دوسری جانب معاشرہ میں اسلامی روایات اور اقدار پر حملے کیے گئے ۔انہوں نے

کہاکہ ملک کی اسلامی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی تجربات کے بعد اب عوام کو یقین آنا شروع ہوگیاہے کہ صرف اور صرف قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے ہی ان کی تکالیف کا ازالہ ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالت اور سیاست کو قرآن کے تابع کرنا ہوگا ۔ اگر کرپٹ عناصر کا قرآن کی

روشنی میں احتساب ہوتو ملک سے کرپشن کاصفایا ہو جائے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی نظام جہاں جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے وہیں یونیورسٹیز کالجز اور سکولوں میں قرآن و سنت کی تعلیم کا بھی مکمل انتظام ہونا چاہیے ۔سراج الحق نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ مزدور، کسان ، سٹوڈنٹس اور دیگر طبقات متحد ہو کر ملک کو کرپٹ اور ظالم عناصر سے پاک کرنے کے لیے مربوط اور منظم آواز اٹھائیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…