منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم میں اختلافات پر پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار ٹی وی پروگرام میں مٹھائی لے آئے

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے درمیان اختلافات پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے ساتھ مٹھائی لے آئے ۔ عثمان بزدار نے نہ صرف شو میں موتی چور کے لڈو کھائے بلکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک کو لڈو لاہور بھیجنے کی بھی

پیشکش کی ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لٹیروں کی ایسوسی ایشن آپس میںہی ٹکراکرریزہ ریزہ ہو گئی ہے ،گھسیٹنے اورپیٹ پھاڑنے والے تو ناکام ہو گئے لیکن ” میں ان کو رلائوں گا”کا عزم کرنے والا شخص بدستور کامیاب جارہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے بھول جائیں اب انہیں کرپشن کی دھمال نہیں ڈالنے دیں گے بلکہ انہیں نہ صرف لوٹ مارکے پیسے واپس کرنا ہوں گے بلکہ قوم کے سامنے بھی توبہ تائب ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم صفدر قیادت کرنے کا خواب لے کر جاتی امراء سے نکلیں تھیں لیکن پھر قوم نے یہ بھی دیکھا کہ وہی مریم صفدرپی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے پیچھے کھڑی نظر آئیں ، ناکامی کے بعد اب انہیں مشورہ ہے کہ گھرگھرستی سنبھالیں ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد سے چلنے والا حقہ پانی بند ہونے سے مولانافضل الرحمان بھی سکتے میں آ گئے ہیںاس لئیاتحاد کا شیرازہ بکھرنے کے باوجود متحد ہونے کے بیانات داغے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…