ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل کا خدشہ

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردو بدل و تحریف کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ خدشہ ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک کی جانب سے ظاہر کیا گیا ۔ سینیٹ کے نو منتخب رکن فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ

کے انتخاب سے متعلق سینیٹ کا ریکارڈ سیل کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارلیمان کی بندش کے دوران سینیٹ ریکارڈ میں ردوبدل وتحریف کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ خفیہ کیمروں کی تنصیب سے متعلق سینیٹ ریکارڈ سیل کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ دستاویزات کی مصدقہ کاپیوں سے متعلق ہماری درخواست زیر التوا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ دستاویزات کی کاپیاں موصول ہوتے ہی ہم اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضاگیلانی اوران کے ووٹرزسے غیرقانونی و غیرآئینی رویہ برتا گیا ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان میڈیا میں لیک ہونے پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میڈیا پر آصف علی زرداری کے بیان کی تشہیر اور اس پر تبصروں سے پریشان ہوگیا۔ اجلاس میں شریک ارکان ایجنڈے کو بھول کر اس پر بات کر نے لگے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یکطرفہ فیصلوں پر پی ڈی ایم سے کنارہ کش ہونے کی دھمکی دیدی اور انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں پر مجبور نہ کیا جائے جس سے ہماری راہیں ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…