دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مقصد حاصل نہیں ہو جاتا، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ بارے اہم فیصلے

8  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے سفارشات اجلاس میں پیش کیں۔ کمیٹی سفارش نے کی لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، کمیٹی نے سفارش کی تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، کمیٹی نے

سفارش کی تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کے لئے متحرک ہوں، کمیٹی نے سفارش کی شرکاء کے استقبال کیلئے فیض آباد میں مرکزی کیمپ لگایا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ روات چوک، 26 نمبر چونگی، کوکا کولا فیکٹری اوربارہ کہو میں کیمپ لگایا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ، الگ سے منظم کریں گی۔ کمیٹی نے سفارش کی تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی، کمیٹی نے سفارش کی پی ڈی ایم کی سینئر قیادت کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہئے، کمیٹی نے سفارش کی لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کی جائے، کمیٹی نے سفارش کی لانگ مارچ کے لئے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں، کمیٹی نے سفارش کی مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر کمیٹی،استقبالیہ کمیٹی میں شامل کیا جائے۔سیکیورٹی کمیٹی، سہولیات کمیٹی، لیگل کمیٹی، فنانس کمیٹی،پروگرام کمیٹی، فوڈ کمیٹی، میڈیکل کمیٹی شامل ہیں۔ کمیٹی نے سفارش کی دھرنے کے مقام پر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئیے جاہیں، کمیٹی نے سفارش کی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی تاجروں، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مکمل طور پر متحرک کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…