سکول ہفتے میں 5 دن کھلیں گے، یکم مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان

25  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھل جائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے بڑے شہروں میں

اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔ اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال میٹرک کا پریکٹیکل امتحان نہیں لیا جائے گا،پریکٹیکل امتحانات نہ لینے کے باوجود پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پریکٹیکل کی 25 لاکھ کاپیاں چھاپنے پر باضد، پریکٹیکل امتحان کے لئے کاپیاں پبلش کرنے پر 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی، کاپیوں کی پرنٹنگ کے لئے 30 کروڑ روپے محکمہ فنانس ادا کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈزکے تحت رواں سال میٹرک کاپریکٹیکل امتحان نہیں لیا جائے گا،پریکٹیکل امتحان نہ لینے کا اعلان آئی بی سی سی نے نومبر 2020 میں کردیا تھا،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پریکٹیکل کاپیاں چھاپنے پرباضد ہے،پریکٹیکل امتحان کے لئے کاپیاں پبلش کرنے پر30 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کاپیوں کی پرنٹنگ کے لئے 30 کروڑ روپے محکمہ فنانس ادا کرے گا،30کروڑ روپے کی لاگت سے 25 لاکھ کاپیاں پبلش کی جائیں گی،پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہرسال15 لاکھ سے زائد طلبا امتحان دیتے ہیں، اساتذہ کاکہناتھا کہ ردی میں کاپیاں صرف 3 لاکھ روپے میں فروخت ہوں گی،پریکٹیکل کی کاپیوں کی پرنٹنگ فوری روکی جائے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کا کہناتھا کہ کاپیوں کی پرنٹنگ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی منظوری سے کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…