اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں فوراً بڑھانے کا فیصلہ

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ایڈہاک ریلیف ملے گا۔وفاقی وزارت

خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا ان میں وفاقی سیکریٹریٹ اوران سے متعلق اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 25 فیصد ایڈہاک ریلیف وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہوں پردیا جائے گا۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹائم اسکیل کا پیٹرن اگلے بجٹ میں دیا جائے گا۔ ملازمین کو 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کی سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ سرکاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبوں کو بھی اسی فارمولے کے تحت تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے معاملے پر حکومت اور سرکاری ملازمین کے مذاکرات کامیاب ہو گئے جبکہ تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔مذاکرات میں وزیر دفاع پرویز خٹک،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مملکت علی محمد خان شریک تھے۔سرکاری ملازمین کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں فیصلہ ہوا ہے کہ بجٹ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد عبوری اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے سروس سٹرکچر کے بارے میں بھی نوٹیفکیشن جاری

ہوگا۔ ملازمین کے رہنما چوہدری سرفراز نے کہا کہ سرکاری ملازمین نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں دن بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…