خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کی مدد کرنے پر ڈی ایس پی بارے عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا، شاندار فیصلہ

6  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی حمایت میں آنے والے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کو بھی کیس ملزم نامزد کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عمران امام زیدی کی عدالت میں خاتون کو بلیک میل کرنے اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کی دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جج عمران امام زیدی

کے حکم پر ہونے والی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع کرادیا۔چالان کے متن میں بتایا گیا کہ گلستان جوہر میں ملزم اویس انیس کے خلاف کارروائی کے دوران رکاٹ پیدا کی گئی، کاروائی کے دوران کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد جن کے پاس کلاشنکوف کے ساتھ پہنچے اور ایف آئی اے کو کارروائی سے روکا۔مذکورہ افراد نے ایف آئی اے کی ٹیم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈی ایس پی نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے ایف آئی اے کے کام میں مداخلت کی کوشش کی۔ ایف آئی اے ٹیم کو دھمکیاں دینے والے شخص کی شناخت ڈی ایس پی شوکت شاہانی کے نام سے ہوئی۔ڈی ایس پی شوکت شاہانی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش کیا جائے۔ ملزم اویس انیس نے دوران تفتیش تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے۔ ملزم اویس انیس کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔جج عمران امام زیدی نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی حساس ادارے کا افسران دوسرے اداروں کے کام میں مداخلت کرہی نہیں سکتا۔ تفتیش سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے ایف آئی اے کو دھمکیاں دینے والا حساس ادارے کا افسر نہیں تھا۔ ڈی ایس پی شوکت شاہانی کو بھی کیس ملزم نامزد کردیا گیا۔درخواست گزار خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ملزم مجھے سے شادی کے لئے دبا ڈال رہا تھا اور ملازمت چھوڑنے کا کہہ رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…