جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

جب ملک پر مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہو تو کرپشن کا انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟ ن لیگ نے وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیدیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے اوراس کی بنیادیں ہلا رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے پورے ملک میں ہر سطح پہ کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے ،آج پیسہ کھلاؤ تو آپ کا بچہ تعلیم

حاصل کر سکتا ہے، پیسہ کھلاؤ تو بیمار بچے کو ہسپتال لیجا سکتے ہو۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل پہ جھوٹ بولتے کرپٹ عمران صاحب سمیت جھوٹے کرائے کے ترجمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،عمران صاحب نے جھوٹ پر جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کا ڈیٹا وزیراعظم نواز شریف کے دور کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا بھی نوازشریف کے سر تھونپنے سے پتہ چل گیا کہ عمران صاحب کے جھوٹ کی کوئی انتہاء نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے نہ صرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کی فوج ظفرموج کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا؟ ،چور ،بے ایمان، عوام دشمن ٹولے نے ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی ، گیس ، دوائی ، آٹا ، چینی ، صحت تعلیم ، درخت ، زراعت ، کورونا ہر شعبے میں کرپشن کی منڈی لگی ہوئی ہے ،مسلط کردہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے ناجائز گھر کے قبضے کے لئے قانون تبدیل کرے، ریگولرائز کرائے تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہوگا؟ ،وزیراعظم نواز شریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی ، 2018 میں انڈکس 117 پر تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر مسلط چوروں

اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے آج پاکستان کرپشن انڈیکس میں ترقی کرکے 124 پر پہنچ گیا ہے ،جب ملک پر مسلط وزیراعظم 400 ارب کی چینی چوری میں ملوث ہو تو کرپشن کا انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ جب ملک پر مسلط وزیراعظم عوام کے215 ارب کے آٹے، 122 ارب کی ایل این جی ڈکیتی میں سہولت کار

ہو تو کرپشن انڈکس بڑھے گا نہیں تو اور کیا ہو گا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم آٹا ، بجلی گیس دوائی چوروں کا سہولت کار ہو تو کرپشن انڈکس ہی نہیں، کرپشن میں بھی تاریخی اضافہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر مسلط عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس سے غیرقانونی فنڈنگ لیتے پکڑا جائے تو کرپشن انڈکس میں اضافہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…