اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویز خٹک بھی شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک بھی شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی راج کے ڈوبتے جہاز سے چوہوں نے چھلانگیں لگانے کی تیاری شروع کر دی،پرویز خٹک بھی شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم

بننا چاہتے ہیں،پرویز خٹک کا بیان عمران خان کی رعونیت اور فرعونیت کے انجام کی نشاندہی کرتا ہے۔ اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ بھان متی کے کنبے کا جو حشر ہوتا ہے وہی اس جعلی حکومتی اتحاد کا ہونے جا رہا ہے،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت کے اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے، گجرات کے چودھری نیازی کو الگ آنکھیں دکھا رہے ہیں اور پرویز خٹک الگ اوقات یاد کرا رہا ہے،اپوزیشن میری زیادہ عزت کرتی ہے کہہ کر پرویز خٹک نے خود کو آئندہ وزیراعظم کیلئے پیش کر دیا ہے،پرویز خٹک نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کا اشارہ دے دیا ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے۔ جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے۔اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…