جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کے احتجاج میں کتنے لوگوں نے شرکت کی ؟ حیران کن انکشاف

datetime 19  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں صرف 3 ہزار لوگ تھے،اگر ایسا ہی شو کرنا ہے تو لانگ مارچ کی دعوت دیتا ہوں، میں نے مدارس کے طلبا کی نہیں بچوں کی بات کی، خبردار کرتا ہوں آج جیسی تقاریردوبارہ ہوئیں توحالات ہمارے بس سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ

پی ڈی ایم ریلی کو ریڈزون میں آنے کی کھلی اجازت دی، ہر علاقے سے لوگ آئے، بسیں اور گاڑیاں ویگنیں، جھنڈے، ڈی ایس این جی بہت تھیں لیکن لوگ نہیں تھے، آپ دینی مدرسوں کا کہتے ہیں،آپ کہہ رہے ہیں طلبا گن اٹھائیں، جب دینی مدارس کے طلبا نے گن اٹھائی ہوئی تھی تب آپ مشرف کے ساتھ تھے، آپ اور اکرم درانی مشرف کی جس میٹنگ میں ہوتے تھے میں بھی وہاں ہوتا تھا، آج قوم نے جو آپ کے ساتھ کیا آپ کو اسی کا درد ہے، سارے اخبارات میڈیا والے کہتے ہیں 3ہزار لوگ تھے، میں تو دوہزار کہہ رہا ہوں۔آپ کہتے ہیں احمدی، احمدیوں کی ترمیم ن لیگ لے کرآئی،آپ نے ووٹ دیا، میں نے ترمیم پیش کی، میں نے جیل کاٹی ہے۔ آپ کن چکروں میں پڑ گئے ہیں، آپ بچوں کو ورغلا رہے ہیں، میں نے بچوں کی بات کی تھی، آج صرف صادق آباد سے دو تین سوزوکی گاڑیاں آئیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مدارس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں نے کسی مدرسے کے طالبعلم کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازبراڈشیٹ پڑھیں، آپ کا کیس بڑا خراب ہے، آپ پر نیا پنڈوراباکس اور پانامہ ٹو کھلنے جارہا ہے؟ اگر ایسی تقریریں ہوئیں تو حالات ہمارے بس سے نکل جائیں گے، مولانا فضل الرحمان کو بتانا چاہتا ہوں آپ سے ہاتھ ہوگیا ہے، میرا جگر عمر کوٹ میں جشن منا رہا ہے، وہ چارٹرڈ فلائٹ پر گیا، آپ دھکے کھا رہے ہیں، آج جتنا بڑا اجتماع کیا، اس سے زیادہ بچے اسلام آباد کے ایک مدرسے میں ہیں۔آج کے بعد آپ کی جوفکر تھی وہ بھی ختم ہوگئی، آج تو میٹروبس بھی بند نہیں کی۔مشرف نے این آراو دے کر غلطی کی لیکن عمران خان این آراو دے کر یہ غلطی نہیں کرے گا، پاکستان کی تاریخ میں کشمیر کا کیس جتنا عمران خان اور شیخ رشید نے لڑا کسی نے نہیں لڑا‎

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…