اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف کا ہزارہ برادری کی حمایت کیلئے رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے اہم پیغام، شاہد خاقان عباسی کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) قائد (ن) لیگ نواز شریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ

نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت اس مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے جب کہ ہزارہ برادری کے شہداء کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج کی کال میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کہا ہے کہ جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان اپنے اپنے شہروں میں ہزارہ برادری کیلئے احتجاج میں شریک ہوں اور حمایت کریں۔ مسلم لیگ (ن) نے ا س معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر تکبر اور ہٹ دھرمی کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ عمران خان جیسا ہوتا۔ ہزارہ برداری سے متعلق وزیرا عظم کا بیان انسانیت سے عاری ہے۔میں سلیکٹرز سے بھی سوال کرتی ہوں کہ کیا 22 کروڑ عوام میں یہ ہی ایک سوغات ملی تھی’۔موجودہ حکومت کی پے در پے غلطیوں پر عوام اب سلیکٹرز سے جواب طلب کررہے ہیں ‘۔ کیا سلیکٹرز جانتے ہیں کہ ان کے انتخاب کی وجہ سے برادر دوست ناراض ہوئے، خارجہ پالیسی برباد کردی، گورننس کا ستیاناس کیا اور اب مظلوموں کو بلیک میلرز کا لیبل دے کر انسانیت کی توہین کی جارہی ہے۔جس کو کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں مل رہی اسکی کیا حیثیت این آر او دینے کی،وزیراعظم کے پاس کتوں سے کھیلنے اورڈرامے دیکھنے کاوقت ہے،متاثرین سے بات کرنے کا نہیں۔ ہزارہ برداری سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنادیں کیونکہ جس انسان سے آپ امید لگائے بیٹھے ہیں اس کے سینے میں دل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائش گا ہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…