اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’مریم نوازشریف 40سال بھی تقریر کرے تو کچھ نہیں ہوگا ‘‘ جلسوں میں لوگوں کو پیسے دے کر لایا جاتا ہے ، حیران کن دعویٰ

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاکہ مریم نواز چالیس سال بھی تقریر کرتی رہیں کوئی چیز نہیں ہوگی۔ کیا کبھی کسی نے دیکھا ہے کہ مریم نواز نے جمعہ بازار یا یوٹیلیٹی سٹورپر شاپنگ کی ہو ، ان لوگوں کو عوام کے 90فیصد مسائل کا علم ہی نہیں۔

انہوں نے کہاکہیہ لوگ اپنے جلسوں میں پیسوں دے کربند ے لاتے ہیں ،اسی طرح بہاولپور کی ریلی میں مدارس کے بچے لائے گئے ، جب فوج ان کی حکومت میں ان کے ساتھ کھڑی تھی تو ٹھیک تھی آج عمران خان کے ساتھ ہے تو غلط ہے ۔حقیقی قسم کا ایک ڈکٹیٹر اور حقیقی قسم کا ایک جمہوریت پسند مل جائے تو ملک کے مسائل حل ہوجائیں گے ۔پروگرام میں موجود تجزیہ کار اویس توحید نے کہا کہ جو آصف زرداری کی سیاست کو جانتا ہے اس کوپتہ ہے کہ پی پی والے سندھ حکومت کی قربانی نہیں دینگے ۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ جنوری کے بعد ایک لانگ مارچ ہو۔مریم نوازپنجاب کارڈ پر بہت زیادہ زور دے رہی ہیں، لگتا ہے کہ پنجاب کے ذریعے وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ایک محاذ کھولناچاہتی ہیں ۔سیاسی جلسوں میں مدارس کے بچوں کولانا غلط بات ہے ۔تجزیہ کا ر سعید قاضی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ووٹ کوعزت دو ا ور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ مریم نواز کا نہیں بکا، اس لئے وہ اب اپنی تقریر میں مہنگائی کا کارڈ کھیل رہی ہیں ۔ یہ سیاست دان بھی سول اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں، چینی کے بحران سے ان لوگوں نے ہی فائدہ اٹھایا ہے ۔ اگر ملک میں دھاندلی نہ ہوتی تو مسلم لیگ ن بھی نہ ہوتی ،اس ملک میں دھاندلی کی باقیات یہ خود ہیں ۔ پاکستان میں 400 خاندان ہیں جو مختلف شکل میں عوام پر مسلط ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…