لاہور (آن لائن) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور مسلم لیگ نون کے پی پی 68ٹکٹ ہولڈر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے عبدالخبیر آزاد کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے پر تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی
غالب اکثریت اہل سنت سے اہل عالم دین کو عہدہ دیا جائے۔نیا چیرمین روئیت ہلال کمیٹی عہدے کی اہلیت نہیں رکھتا ۔وہ سرکاری ملازم اور درباری مولوی ہے۔ سنی عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ حکومت ایک مخصوص مسلک کی سرپرستی کر رہی ہے اور اہل سنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ ہم عبدالخبیر آزاد کی تعیناتی اور مسلکی بنیادوں پر ہونے والے فیصلوںکو مسترد کرتے ہیں۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ بلاشبہ مفتی منیب الرحمان متنازع شخصیت تھے اور فرقہ وارانہ سیاست میں حصہ لیتے تھے ۔مگر اس کی سبکدوشی کے بعد اس منصب پر اہل سنت بریلوی ہی میں سے کسی اہل شخص کو نامزد کیا جائے۔ نئے چیئرمین عبدالخبیر آزاد متنازع رہیں گے اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا ۔