چینی چور کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ن لیگ نے حکومتی دعوت ٹھکرا دی

28  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کو ہارے ہوئے خوفزدہ کرپٹ ٹولے کی آخری چیخیں قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ ہارے ہوئے خوفزدہ کرائے کے ترجمانوں نے ہمیشہ کی طرح بدزبانی، بدتہذیبی، بداخلاقی کاعالمی ریکارڈ قائم کیا ،آٹا چینی ووٹ چور، نالائق نااہل عمران صاحب کے لئے

این آر او مانگ رہے تھے ،کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمان پر لعنت، وزیراعطم بن کراڑھائی سال چور چور کہتے تھے، آج اسی پارلیمان سے این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں،بلاول بھٹو، مولانافضل الرحمن اور پی ڈی ایم ان کے اعصاب پر سوار ہیں، چہروں پر اڑتی ہوائیاں صاف نظر آرہی ہیں  ،اعلان ہے کہ ان نالائقوں، نااہلوں، بدزبانوں، بدتہذیبوں اور بداخلاقوں کو این آر او نہیں دیں گے،چینی چور کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،روٹی اور دوائی چور کو ڈھیل نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان پر لعنت بھیجنے والا آج پارلیمان سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، واہ ،فریبی، مکار، عیارلوگوں سے کوئی بات نہیں ہوگی ،عمران صاحب نے نااہل، نالائق، جھوٹے اور کرپٹ ٹولے کی صرف بدتہذیبی، بداخلاقی اور بدزبانی کی تیاری کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے ووٹ، چینی، آٹا، بجلی،گیس، روزگار، دوائی چوروں کا تکبر خاک میں ملا دیا ہے ،آٹا چینی دوائی چور این آر او مانگ رہے ہیں جوہرگز ہرگز نہیں ملے گا،چینی میں 400، آٹے میں سوا200، ایل این جی میں 122، دوائی میں ہزاروں ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے این آر او مانگ رہے ہیں جو ہرگز نہیں ملے گا ،نالائقوں، نااہلوں چوروں اورکرپٹ ٹولے سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے ،مذاکرات کا ایجنڈا لائحہ عمل اور دستاویز اپنے پاس رکھیں  ۔ انہوں نے کہاکہ مسخروں نے آج نالائق، نااہل اور چور عمران صاحب کے لئے سرکاری اور باضابطہ طور پر این آر او کی درخواست کردی ہے،پہلے یہ چور دروازے سے این آر او مانگتے تھے، آج پوری قوم کے سامنے مانگ لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…