جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں آٹا، چینی، گیس، دوائی، ایل این جی  چوری کا جب بھی نام آئیگا تو عمران خان کا نام آئیگا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آٹا، چینی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کا جب بھی نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا، عمران صاحب کے نام کے ساتھ ہی ووٹ ، بجلی، گیس، آٹا، دوائی چوری، جھوٹ، کرپشن، دھوکہ بازی، فریب، حسد، تکبر یاد آئے گا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شبلی فراز صاحب نوازشریف کا نام پاکستان کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں شامل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ احمد فرازصاحب کی روح یقینا آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس کی سیاست ،آزادی اظہار، جمہوریت، اور لوٹ مار اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ہی ختم ہوجاتی ہے ، ان کے پاس عوام کے لئے کچھ نہیں ،ان کے پاس عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں آٹا، چینی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کا جب بھی نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں جب بھی ووٹ چوری، غیرملکی فارن فنڈنگ کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا ،جب بھی 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس، یوٹرن، تاریخی کرپشن کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا ،عمران صاحب تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں، آج شبلی فراز نے مان لیا ،عوام کی تابعداری ، آٹا چینی چوری، سے نہیں ہوتی،عوام کی تابعداری روٹی اور دوائی چوری سے نہیں ہوتی ،عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی ،عوام کی تابعداری ان کی بجلی گیس چوری سے نہیں ہوتی ،دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ عمران خان کانام آئے گا تو کیا یاد آئے گا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے نام کے ساتھ ہی ووٹ ،

بجلی، گیس، آٹا، دوائی چوری، جھوٹ، کرپشن، دھوکہ بازی، فریب، حسد، تکبر یاد آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ شبلی فراز صاحب عوام کے حقوق،ان کی روٹی روزگار ،آزادی اظہار واپس لے کر رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو مافیا ز کی لوٹ مار، گیس آٹا بجلی چوری، آزادی اظہار رائے کے دشمنوں سے نجات دلا کر دم لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شبلی فراز صاحب بیان جاری کرتے ہوئے کم از کم یہ

تو سوچ لیاکریں کہ آپ کے نام کے ساتھ کس عظیم انسان کا نام جڑا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شبلی فراز صاحب صاحب مریم نواز کی بلاول بھٹو کے گھر آمد کی فکر نہ کریں بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے اْس کی فکر کریں ،آج کل عمران صاحب سمیت تمام کرائے کے ترجمان مریم نواز کے چوکیدار بننے ہوئے ہیں ،میرا مشورہ ہے کارکردگی تو ہے نہیں ، چوکیداری سہی کرنا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…