اسلام آباد(این این آئی) قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے برآمد کر لیے۔قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے
اپنے بیان میں کہا کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے، نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران بدعنوان عناصر کے خلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں، نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے،نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے، نیب کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے اور ادارہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے برآمد کر لیے۔