منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

لاہورمیٹرو بس منصوبہ تباہی کے دہانے پر، اسٹیشنز بدترین حالت میں ٹوکن سسٹم بند ہو گیا، لوگ مفت میں بسوں پر سفر کرنے لگے

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دورِ حکومت میں میٹرو بس کو نظر انداز کیا جانے لگا، میٹرو بس لاہور میں گیارہ دنوں سے ٹکٹ کی بجائے پرچی سسٹم رائج ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران میٹرو بس لاہور

میں ٹکٹیں نہ ملنے کے باعث شہریوں کی بڑی خوار ہو رہے ہیں، ٹکٹیں ناپید ہونے کے باعث انتظامیہ نے وقت طور پر پرچی سسٹم رائج کیا تاکہ ا?سانی ہو سکے۔ میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافر پرچی حاصل کرکے بس میں سوار ہورہے ہیں۔ٹکٹنگ بند ہونے کی وجہ سے میٹرو بس کے ریونیو میں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔ میٹرو بس لاہور کے ریونیو میں اوسطاً پندرہ لاکھ روپے روزانہ کی کمی ہوئی ہے۔ اس سے قبل اوسطاً روزانہ ریونیو 30 لاکھ روپے تھا جو گیارہ روز سے 15 لاکھ روپے تک آ گیا ہے۔گیارہ روز میں اتھارٹی کو ریونیو کی مد میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ٹکٹ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم ملازمین کی جیبوں میں جانے لگی۔ میٹرو بس کی کنٹریکٹر ان باکس کمپنی نے اسٹیشنز پر لگی ٹکٹنگ مشینری بند کر دی۔ٹکٹ باکس سے مسافروں کو پرچی دے کر اسٹیشن پر جانے دیا جارہا ہے۔ میٹرو بس کی نئی کنٹریکٹر کمپنی تاحال اپنی مشینری نہ لگا سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…