جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے بہت زور لگایا کہ شہباز شریف سے یہ شخص نہ مل پائے لیکن ناکام ہو گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ محمد علی درانی اور شہباز شریف میں ملاقا ت نہ ہونے پائے، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے معروف صحافی سلیم صافی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹریک ٹو

کے ذریعے بات چیت پر بتایا کہ ٹریک ٹو کے ذریعے بات چیت ہو رہی ہے، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ایک پیغام رساں میاں نواز شریف سے ملے تھے اور اسی وجہ سے نواز شریف نے لاہور جلسے میں وہ نہیں کیا جو گوجرانوالہ میں کیا تھا، معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ جو کچھ اب ہو رہا ہے یہ عمران خان نہیں کر رہے،سلیم صافی نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے بتا رہا ہوں کہ شہباز شریف اور محمد علی درانی کی ملاقات مقتدر حلقوں کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی،معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ میری معلومات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ملاقات کے روز پورا زور لگا یا کہ یہ ملاقات نہ ہونے پائے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنا بھی عمران خان کا فیصلہ نہیں تھا، یہ فیصلہ بھی کسی کے دباؤ کی وجہ سے کیا گیا، سلیم صافی نے کہا کہ ان باتوں سے ٹریک ٹو پر بات چیت ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…