بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم ہوائی فائرنگ کر رہی ہے، ابھی تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جو حکومت کے خاتمے کے لئے ہو، اپوزیشن جماعت کے رہنما کی شدید تنقید

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اہل کراچی کا یہ مطالبہ جائز ہے کہ ان کی آبادی کو درست شمار کیا جائے ،کراچی کے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کراچی کے عوام کے ساتھ مذاق بند کریںاور بنیادی مسائل حل کریں ،پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے کراچی کے عوام کومقامی قیادت سے محروم رکھنے کے لیے بلدیاتی

انتخابات نہ کرانے پر اتفاق کیا ہوا ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے کراچی آکر 1100ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا،وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ اس میں 8سوارب روپے سندھ حکومت کے شامل ہیں ،یہ دونوں مل کر کراچی کے عوام کے ساتھ مذاق کررہے ہیں،کراچی سرکلر ریلوے کے اعلانات صرف نمائشی اقدامات ثابت ہورہے ہیں ،اسٹیل مل کے 4500ملازمین کو بے روزگار کر کے ان کے خاندانوں کا مستقبل تاریک کردیا ، اب اسٹیل مل کی طرح ریلوے کو بھی نیلام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے اگر حکومت نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی ریلوے کے ملازمین کے ساتھ مل کر حکومت کا پہیہ جام کرے گی ,وفاقی حکومت ایوان بالاکو مفلوج اور میڈیا اور پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے ،ملک کے اندر سیاسی انارکی کی صورتحال ہے ، عدم برداشت اور گالم گلوچ کے کلچر کو پھیلایاجارہا ہے ،ایک طرف موجودہ حکومت کی ناکامی اور دوسری طرف ماضی میں حکمرانی کرنے والوں کا اتحاد ہے ، ان دونوں کے درمیان اسٹیٹس کو برقرار رکھنے ،امریکہ ،ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر کوئی اختلاف نہیں بلکہ اتفاق ہے ، ان کا مسئلہ صرف اقتدار اور حکومت ہے،جماعت اسلامی اسٹیٹس کو کو قائم رکھنے کے بجائے ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب کی جدوجہد کررہی ہے ، ہم صرف چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،ہماری جدوجہد

اسلامی نظام کے قیام کے لیے ہے ،جماعت اسلامی نے غربت ،مہنگائی ، بے روزگاری ،بیرونی مداخلت ،امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلا ف تحریک جاری کی ہوئی ہے ، خیبر پختونخواہ میں بڑے پیمانے پر کامیاب جلسے کیے گئے اب 25دسمبر سے گوجرنوالہ پنجاب سے تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب

کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،راجا عارف سلطان ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ڈی ایم صرف چہروں کی تبدیلی چاہتی ہے اور ہوائی فائرنگ کررہی ہے اس نے ابھی تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جو حکومت کے

خاتمے کے لیے ہو ،اگر سندھ کی حکومت بھی ہو اور اسمبلیوں میں بھی موجود رہیں تو پھر عوام اسے ہوائی فائرنگ ہی سمجھیں گے جبکہ جماعت اسلامی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا چاہتی ہے ۔سراج الحق نے کہاکہ عمران خان نے 3کروڑ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ حکومت تو عوام کو بے روزگار کررہی ہے ،

اپنی حکمرانی کے 950دنوں میں ملک میں ایک بھی صنعتی یونٹ نہیں لگایا گیا ۔سراج الحق نے کہاکہ ملک کے عوام نے 73سالوں میں موجودہ حکومت جیسی ناکام حکومت نہیں دیکھی ،وزیروں اور مشیروں کی معیشت تو بہتر ہورہی ہے لیکن قوم کی معیشت ڈوب گئی ہے ،حکومت خارجہ پالیسی میں بھی سو فیصد ناکام ہوگئی ہے ،سعودی عرب سے دوستی اور تعلقات اب پہلے جیسے

نہیں رہے ،متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے دینا بند کردیے ہیں ،چین بھی سی پیک پر تحفظات کا اظہار کررہا ہے ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو یکسر فراموش کردیا گیا ہے ،گلگت بلتستان کے حوالے سے فیصلوں پر پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں نہیں لیاگیا اور

جو بھی اقدامات کیے صرف وہاں الیکشن جیتنے کے لیے کیے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے سفیر بنیں گے اور ہر جمعہ کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کریں گے لیکن وہ اپنے دیگر اعلانات اور وعدوں کی طرح اس کو بھی بھول گئے ہیں ۔موجودہ حکومت نے اپنی حکمرانی کے 950دنوں میں عوام کے چہروں سے مسکراہٹ اور ان کا سکون اور چین چھین لیا ہے اور سب

سے زیادہ تبدیلی کے نعرے اور ریاست مدینہ کے نام کا مذاق اڑایا گیا ہے تبدیلی سرکار کے پاؤں عوام کی گردن پر او ر ہاتھ جیبوں میں ہیں ،حکومت نے اپنے 950دنوں کا سفر اپنے تمام دعوؤں اور اعلانات کے برعکس کیا ہے ،ان دنوں میں 950سے زیادہ جھوٹ تو بولے لیکن عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ،ملک کی کرنسی صرف کاغذ کا ٹکڑا بن

گئی ہے او ر ملک میں 35لاکھ افراد مزید بے روزگار ہوگئے ہیں ، گزشتہ 6ماہ میں معصوم بچوں اور بچیوں کے اغواء و عصمت دری اور قتل کے متعدد افسوس ناک اور تکالیف دہ واقعات رونما ہوئے ، علمائے کرام کو شہید کیا گیا ،صحافیوں کے گھروں پر حملے ہوئے اور ان کو ہراساں کیاگیا ،ملک کے اندر خوف اور عدم تحفظ کاایک ماحول پیدا ہوگیا ہے اور حکومت سب اچھا ہے

کا رٹ لگارہی ہے ۔سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت نے کرونا کی وباء میں قوم کی خدمت کی ہے اور کارکنوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی مدد کی ہے ، ہر گلی ، کوچے،مسجد و مدارس ، چرچ ومندر میں بلاامتیاز اور بلاتفریق رنگ و نسل اور سیاست سے بالاتر ہوکر صرف رضائے الہی کے حصول کے لیے کام کیا ہے جس پر تمام کارکنان اور ذمہ داران خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…