اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی اگلے ڈھائی سال کارکردگی پر توجہ مرکوز ،اب پالیسیوں پر عملدرآمد ہوگا ۔وزیر اعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بارے’’نوکمپرومائز‘‘ کی پالیسی سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں،ڈویژنوں
اور محکموں کے لئے اہم ترین فیصلہ کیا ہے ۔وزارتوں اور ڈویژنزکا حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے معاہدہ کرنا ہوگا۔ اہداف پر عملدرآمدکے لئے وزیراعظم آفس اور 42 وزارتوں میں معاہدہ پر دستخط ہوں گے ۔وزیر اعظم آفس اور وزارتوں میں معاہدے کی تقریب کل 22 دسمبر کو ہو گی ۔معاہدے پر وزیراعظم عمران خان اور وزارتوں کے انچارج وفاقی سیکریٹری دستخط کریں گے ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی سیکریٹریز حکومتی اہداف کے مقررہ ٹائم فریم میں عملدرآمد کے پابندہوں گے۔فیصلوں پر عملدرآمد میں مقررہ وقت سے تاخیر پر سیکریٹریز ٹھوس جواز دیں گے ۔کابینہ سمیت وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں کو ترجیح دی جائے گی،ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر عملدآمد کرایا جائے گا ۔فیصلہ صحت ،تعلیم ،سمیت دیگر ضروری حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ۔معاہدے میں سرکاری محکموں کے عوامی فلاحی منصوبوں پ عملدرآمد کرانے ترجیح دی جائے گی ۔ پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھانے،صنعتکاروں کو مراعات دینے کی ترجیحات ہوں گی۔پالیسیوں عملدرآمد نہ کرنے والے سیکریٹریز اور منسٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔