بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

مغربی قوتوں کو مسلمانوں کی مساجد میں عبادات سے نہیں غلبہ اسلام سے خوف ہے،سراج الحق کا خصوصی پیغام

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ بزدل ہے جو باطل کو چیلنج نہیں کر سکتا ،مغربی قوتوں کو مسلمانوں کی مساجد میں عبادات سے نہیں غلبہ اسلام سے خوف ہے جسے روکنے کے لئے وہ امت مسلمہ کے خلاف سازشوں اور بدترین جارحیت کر رہی ہیں، جماعت اسلامی ایک خاندان کی حیثیت رکھتی ہے ، ہمارا بیانیہ زندہ باد مردہ باد نہیں اس

لئے ایک کارکن کے جانے کے بعد اس کی اولاد نے نفاذ اسلام کی تحریک کا جھنڈا اٹھانا ہے۔وہ جماعت اسلامی حیدرآباد کے زیراہتمام مبارک مسجد لطیف آباد میں جماعت اسلامی کے مرحوم ہنماوں شیخ شوکت علی ،احمد جمال اعجازی ،عبدالعزیز غوری، ڈاکٹر عبدالجبار عابد لغاری ،ڈاکٹر راو ثمین خان، ولی محمد قریشی، مولانا عبدالقدیر، غلام قادر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسدللہ بھٹو ایڈوکیٹ،احمد جمال اعجازی کے بھائی مسعود اعجازی عقیل احمد خان ،نے بھی خطاب کیا جبکہ عبدالوحید قریشی عبدالحفیظ بجارانی ، کاشف شیخ حافظ، حافظ طاھر مجید ،محمد اصغر، مشتاق احمد خان، ڈاکٹر سیف الرحمن ،شیخ شوکت علی کے صاحبزادے صداقت علی شیخ اور دیگر صوبائی اور مقامی رھنما بھی موجود تھ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی ائی کا بیانیہ ایک دوسرے کے خلاف زندہ باد مردہ باد کے سوا کچھ نہیں جب کہ ھمارا بیانیہ ھے کہ حکومت پارلیمنٹ عدالت معیشت سمیت ھر شعبے میں اسلام کا غلبہ ھو جب ھمارے جسم زندگی کی تمام نعمتیں اللہ تعالی کی عطا کردہ ہیں تو اسی کے دیئے ھوئے نظام زندگی کو ہی غالب ھونا چاھئے جس کے تحت ریاست کمزور مظلوم کی پشتیباں ھو ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جن کو اقتدار اختیار دیتا ھے ان کو ازماتا ھے لیکن سیاسی لیڈروں کو اقتدار ملتا ھے تو وہ خدا بننے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے

کہا کہ وہ پرویز مشرف اج کہاں ھے جو تکبر اور غرور سے مکے لہراتا تھا ،اور وہ بھاری مینڈیٹ والا اج کہاں ھے دن بدلتے رھتے ہیں ھم کہتے ہیں باطل کو سر نگوں ھونا ھے اور اللہ کے حکم اور حق کو ھی غالب ھونا ھے ،جو بزدلی کرتا ھے اور باطل کو چیلنج نہیں کرتا وہ فارمی مرغی کی طرح اپنے اپ کو ذبح ھونے کے لئے پیش کرتا ھے ،اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ

کے خلاف گلوبل کشمکش اور جارحیت شروع کئے ھوئے ہیں یہ حق اور باطل کی جنگ ھے کہ دنیا پر امریکہ کی حکمرانی چلے گی یا خالق و مالک اللہ تعالی کی ھی صرف حکمرانی ھو گی ۔سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ مختلف مواقع پر کئی یورپی لیڈروں نے مجھے جتایا کہ ھمیں مسلمانوں کی مساجد میں عبادات سے کچھ لینا دینا نہیں ھماری لڑائی صرف سیاسی اسلام سے ھے، اپ ایماندار

اچھے لوگ ہیں لیکن سیاسی اسلام کے علمبردار ھونے کی وجہ سے امریکہ کبھی اپ کو برداشت نہیں کرے گا ، انہوں نے کہا کہ امریکہ ھم سے نفرت کرتا ھے تو اس پر ھم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں امریکہ سے ھم کئی گنا زیادہ نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ باطل نظام کا سرخیل ھے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دین کے غلبے کی تحریک ھے اس میں شامل تمام لوگ ایک خاندان

ہیں شیخ شوکت علی ، احمد جمال اعجازی عبدعزیز غوری اور دیگر رھنما جو دنیا سے رخصت ھو چکے ہیں ان کی اولاد بھائیوں کو کلمہ طیبہ والاجھنڈا اٹھابا ھے اور دین کی سربلبدی کے لئے جہاد کرنا ھے انہوں نے کہا انا للہ و ابا الیہ و انا الیہ راجعون کا کلمہ ساری دنیا کی دولت پر بھاری ھے یہ مسلمان کو مضوط

اور باطل کے مقابلے میں ناقابل تسخیر بناتا ھے ھم نے اللہ تعالی اور رسول برحق ؐ سے عہد کیا ھے کہ ان کی رضا اور ان کے دین کے غلبے کے لئے دنیا کی ھر چیز کو قربان کر دیں گے ھم میں سے ھر ایک کو تمام صلاحیتوں سے اس عہد کو پورا کرنا ھے اور دوسروں کو بھی اس جدوجہد میں شامل کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…